منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے منایا گیا، قائد ڈے تقریب کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر زاہد سراج، نائب صدر کامران رشید، قائدین و کارکنان سمیت جیو نیوز کے سینئر رپورٹر بدر منیر چودھری بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

قائد ڈے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری شفیق احمد نعیمی الازھری نے حاصل کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ساتھیوں نے نعت مبارکہ پیش کی۔ پروگرام میں زاہد سراج نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بالخصوص شیخ الاسلام کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے سالگرہ تقریب میں شرکت کر کے رفقاء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام کے لئے جو خدمات ہیں، دنیا بھر میں ان کی مثال موجود نہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر نائب صدر کامران رشید نے پروگرام میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی علمی، ادبی، فقہی، سیاسی، سماجی، معاشی ومعاشرتی خدمات کو اُجاگر کیا۔ پروگرام میں جیو نیوز کے سینئر رپورٹر بدر منیر چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات کو سراہا اور ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، یہ خصوصی ڈاکو منٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے تیار کی ہے۔ قائد ڈے تقریب کے آخر میں محفل سماع کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں شاہد علی خان (قوال) اور ان کے ساتھیوں نے صوفیانہ کلام پیش کئے اور سامعین کی روحوں کو تازگی بخشی۔ پروگرام کے اختتام پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ شیخ الاسلام نے اُمت مسلمہ، پاکستان اور تمام تحریکی رفقاء و کارکنان سمیت سب کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top