اٹلی: کارپی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ تقریب

منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی گئی۔ 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے پر خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مشتاق احمد سیالوی نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے صوبائی صدر مرزا امتیاز نے ادا کیئے۔

پروگرام میں ثناء خوانی کی سعادت احمد حسن، محمد متین، حافظ عثمان، قاری مشتاق احمد سیالوی اور قمر عباس سعید نقشبندی نے حاصل کی۔ ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی علامہ وقاراحمد قادری نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا۔پروگرام کے آخر میں سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا، جس کے بعد خصوصی دعا ہوئی اور تمام حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top