ملتان: ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر تقریب

ملتان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگر ہ پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد، میڈیا کوارڈینیٹر راو محمد عارف رضوی اور تحریک کے دیگر قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ سجاد حیدر ملک، محمد رمضان، سہیل احمد، محمد بابرجعفر، وسیم ممتاز، محمد نعمان، محمداحمد بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے اظہار خیال کیا۔

یاسر ارشاد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے، اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظرآنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔ علمی، تحقیقی، دینی، سیاسی، سماجی اور تنظیمی محاذ پر دنیا بھر میں ہونیوالی جدوجہد انکا طرعہ امتیاز ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا، پاکستان بھر اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ہزاروں کی تعداد میں تصنیف کی گئیں کتب دنیا بھر میں امت مسلمہ کی رہنمائی کررہی ہیں۔

صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم اور قلم کے زریعے ایک جہان آباد کیا۔ دنیا بھر میں انسانیت خدمت کیلئے کی جانیوالی جدوجہد اپنی مثال آپ ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتویٰ دے کر دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تصور کو واضح کیا۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے زریعے قوم کو اپنے حقوق کا آئینی شعور دیا۔ مروجہ سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت بنایا۔ پاکستان میں موجود کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کے زریعے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top