یتیموں کی کفالت کا آغوش پروجیکٹ اہل کراچی کیلئے عظیم تحفہ ہے: نعیم انصاری

تحریک منہاج القرآن کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایسے بچے جن کے والدین حیات نہیں بے سہارا ہیں، انکی تعلیم و تربیت رہائش کیلئے ایک ادارہ آغوش قائم کیا ہے جس میں ابھی یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ آغوش کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری نے کہا انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، انسانیت کی خدمت ہی دنیاو آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا یتیم بچوں کیلئے آغوش پروجیکٹ اہل کراچی کیلئے عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب بے سہارا بچے جن کے والدین حیات نہیں انکا سہارا آغوش پروجیکٹ ہے۔ یتیم بچوں کا سہارا بننے کیلئے آغوش کا ادارہ ہمہ وقت تیار ہے۔ علامہ نعیم انصاری نے کہا لاہور کے بعد کراچی میں اتنا بڑا اداہ قائم کرنے پر پوری قوم ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر علامہ نعیم انصاری نے آغوش میں زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی۔ علامہ طیب مدنی، رانا محمد اسلم، عتیق احمد چشتی و دیگر قائدین بھی ان کے ساتھ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top