کویت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 22 فروری 2018ء کو راجدھانی ریسٹورنٹ خیطان کویت کے وسیع و عریض ہال میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں کویت میں موجود منہاج القران انٹرنیشنل کے رفقاء، پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری حلقہ کی ممتاز شخصیات سمیت دیگر تنظیمات کے عہدیداران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قاری مختار احمد سعیدی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جبکہ حمد باری تعالیٰ کی سعادت صوفی تنویراحمد نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت اعجاز احمد قادری اور غلام سرور نقشبندی کو حاصل ہوئی۔ تقریب میں مقررین میں فاطمہ طلعت چوراہی، حسین نثار، محمد ہارون الرشید، کاشف کمال اور جعفر صمدانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقاریر کے دوران تحریکی ترانے پروجیکٹر کی مدد سے سکرین پر نشر کئے جاتے رہے۔ تقریب میں صاحبزادہ حماد مصطفٰی قادری بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان اور عوام الناس کے سامنے اپنے شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کے تمام تر گوشوں کا احاطہ کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء کے لئے شاندار عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا، اس موقع پر شفیق نقشبندی نے رقت آمیز انداز میں دعا کی۔ تقریب سعید میں نقابت کے فرائض حاجی عبدالروف بھٹی نے ادا کئے جبکہ پروگرام کے تمام تر انتظامات کی کمیٹیوں اور میڈیا کوریج، فوٹو گرافی، ٹکٹنگ اور رپورٹنگ کے لئے کاشف علی (ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن) نے خدمات سرانجام دیں۔
رپورٹ: کاشف علی، کویت
تبصرہ