جہلم: قائد ڈے پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام والی بال میچ

منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام قائد ڈے پر 19 فروری 2018ء کو تحصیل پنڈ دادنخان میں والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں زین جٹ، جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب اور نائب صدر یوتھ لیگ ضلع جہلم حنیف مصطفوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر زین جٹ کا کہنا تھا کہ منہاج یوتھ لیگ کا ایسے کھیلوں کا انعقاد کرنا ایک اچھا قدم ہے، چونکہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا دور ہے جس کی وجہ سے نوجوان ہر وقت انٹرنیٹ اور موبائل فونز کے استعمال میں مصروف رہتے ہیں، ان حالات میں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو دہشتگردی، انتہا پسندانہ سوچ اور نظریات سے بھی دور رکھا جا سکتا ہے۔ آخر میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top