آسٹریلیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن

مورخہ: 08 مارچ 2018ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ آسٹریلیا کے زیراہتمام 3 مارچ 2018 کو ماہانہ درسِ قرآن شام 6 بجے 8 بجے تک) منعقد ہوا، جس میں امیر ایشیا پیسفک کونسل علامہ محمد رمضان قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے دلجمعی سے آپ کا درس قرآن سنا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔

درس قرآن میں میں بچوں نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور تلاوت و نعت رسول مقبولﷺ پیش کیں۔ علامہ محمد رمضان قادری نے بچوں کی کثیرتعداد میں شرکت پر حاضرین کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ درس قرآن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top