منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی کا دورہ جنوبی افریقہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی نے فروری میں 11 سے 17 فروری 2018ء تک جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کی طرف سے جنوبی افریقہ میں فلاحی منصوبے ’’منہاج ایجوکیشن اینڈ آرفن سنٹر‘‘ کے قیام بارے ملاقاتیں کیں۔ دورے میں وہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور کیپ ٹاون پہنچے۔ فیصل مشہدی نے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا، چیئرمین گرے اسٹریٹ جامع مسجد اے وی محمد اور دیگر جنوبی افریقن رہنماوں سے ملاقات بھی کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔ فیصل مشہدی نے متھاتھا میں ’’منہاج ایجوکیشن اینڈ آرفن سنٹر‘‘ کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی اور منصوبہ کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری منصوبہ جات بارے خصوصی بریفنگ بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top