فیصل آباد: منہاج القرآن پی پی 66 کی تربیتی ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن پی پی 66 کے عہدیداران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمد قادری، عبدالرشید اعوان، میاں اکرام الحق، حاجی نصیر احمد، قاری لعل محمود، سہیل مقصود، ماسٹر استخار اور زین العابدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتہاء پسندی کے خاتمے کی اسلامی اور قومی فکر کو نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی کے بیانیہ کو حقیقی معنوں میں نافذ کرنے کی بجائے اسے سیاسی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنایا، قومیں سڑکوں پلوں سے نہیں کردار سازی پر محنت کرنے سے عظیم ہوتی ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری عالم اسلام کی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ دینے کے ساتھ ساتھ فروغ امن نصاب بھی مرتب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو بے مثال حربی کامیابیاں حاصل کیں، انہیں حکمرانوں کی کرپشن، بدعنوانی اور بیڈ گورننس نے نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی کی قومی اور اسلامی فکر کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اسلام امن، محبت، تکریم انسانیت اور تحفظ انسانیت کا دین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن نے دنیا کو اسلام کا حقیقی پر امن چہرہ دکھا رہی ہے۔ عہدیداران اور کارکنان یونین کونسل سے لے کر وارڈ کی سطح تک اپنے یونٹس کو جلد مکمل کریں، ممبر سازی پر توجہ دی جائے کیونکہ ممبر ساز ی اور تنظیم سازی سے ہی تحریکیں مضبوط، موثراور ثمر بار ہوتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top