راولا کوٹ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تنظیمی نشست سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ آزاد کشمیر کے دوران راولا کوٹ گئے۔ جہاں آپ نے کارکنان کیساتھ تنظیمی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، عوامی تحریک ساوتھ پنجاب کے صدر چوھدری فیاض وڑائچ اور دیگر مقامی عہدیدار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تجدید دین اور احیائے امت کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کے ہر شعبے کو ایڈریس کیا، تحریک منہاج القرآن نے دین میں موجود آسانیوں پر توجہ دی یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل تحریک منہاج القرآن کی قربت کو فلاح کا راستہ تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انتہا پسندی، تنگ نظری، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہے۔

ھجیرہ ویلی میں منہاج القرآن لائبریری و سیل سنٹر کا وزٹ

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے راولاکوٹ (آزاد کشمیر) جاتے ہوئے ھجیرہ ویلی میں قائم منہاج القرآن لائبریری و سیل سنٹر کا وزٹ کیا۔ انہوں نے سیل سنٹر میں رکھی ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب اور ویڈیو سی ڈیز سمیت دیگر تشہیری میٹریل کو بھی دل چسپی سے دیکھا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ھجیرہ کے کارکنان سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top