کراچی: حکمرانوں نے نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھ کر ناخواندہ قوم کو جنم دیا: مسعود عثمانی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے ڈائریکٹر مسعود عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں جدید اور اعلیٰ تعلیم سے ممکن ہے۔ اقوام تعلیم و ہنر سے بنتی ہیں۔ ہمارے ہاں حکمرانوں نے نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھ کر ایک نا خواندہ قوم کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نا خواندگی کے خاتمے کیلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا اہم کردار ہے۔ صرف پاکستان میں ایک ہزار سے زائد اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز ڈاکٹر طاہرالقادری کا عظیم کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیمی خدمات سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا جدید تعلیم، ٹیکنکل مضامین، ای کامرس، کمپیوٹر وقت کی ضرورت ہے دنیا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہے ہم نظام تعلیم اور نظام امتحانات نا اہل، انگوٹھا چھاپ اور نقل مافیا کے ہاتھوں میں دے کر جگ ہنسائی کرا رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں انتخابات کی طرح امتحانات بھی ایک مذاق بن چکے ہیں۔ تقریب سے زاہد لطیف، ڈاکٹر نظام و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ