تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے تمام پی پی حلقہ جات سے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کی موجودہ پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں عہدیداروں نے فیصل آباد کی سطح پر تحریک کے کام میں بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top