ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا وحی کی شکل میں جو پہلا حکم زمین پر اترا وہ ’’اقراء‘‘ کا تھا یعنی علم حاصل کرو، جب تک امت محمدی علم اور تحقیق سے وابستہ رہی دنیا کی امامت کرتی رہی اور جب سے علم کے راستے سے ہٹی ہے اغیار کی دست نگر بن کر رہ گئی ہے۔ دوسری جانب آج وہی قومیں دنیا کو ڈکٹیشن دے رہی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داخلی انتشار کے بعد انتہا پسندی اور تنگ نظری نے بطور امت مسلمانوں کو کمزور کیا۔ معدنی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال عالم اسلام یکجہتی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی طرف توجہ دے۔
منہاج اسلامک سنٹر بھوربن کا وزٹ
تبصرہ