جوہانسبرگ: منہاج القرآن کے زیراہتمام مفت کھانے کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے عام لوگوں کے لیے 13 اپریل 2018ء کو بھی ہفتہ وار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ضیافت جوہانسبرگ میں ہر جمعۃ المبارک کو لگائی جاتی ہے۔ جمہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دستر خوان سے کھانا کھاتے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم و صدر کھاؤٹنگ رانا آصف جمیل اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران اس کاوش میں بھرپور مالی تعاون کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دسترخوان پر کھانا کھانے والے لوگوں کو بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت اور مجبور و محروم طبقے کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں رہتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top