منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار 19 اپریل کو ہو گا

سیمینار میں معاشی ماہرین اور مختلف جماعتوں کے سینئر عہدیدار خطاب کریں گے

لاہور (18 اپریل 2018) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام 19 اپریل کو پری بجٹ سیمینار منعقد ہو گا، صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور ایم یو ایل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین کرینگے۔بجٹ سیمینار میں سینیٹر چودھری سرور، میاں عمران مسعود، ضیاء المصطفیٰ، آصف عقیل، مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر وقار مسعود خان، ڈاکٹر ندیم الحق، میاں منظور احمد وٹو اظہار خیال کرینگے۔

پری بجٹ سیمینار میں تعلیمی شعبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تجاویز دی جائینگی اور مقررین بجٹ کے حوالے سے اپنی آراء سے آگاہ کریں گے اور معاشی شعبے میں درپیش مسائل بارے گفتگو کرینگے۔ سیمینار کا آغاز دن 11 بجے ہو گا۔ افتتاحی خطاب ڈاکٹر حسین محی الدین کرینگے، سیمینار ایم یو ایل مارکی ابن خلدون بلاک میں منعقد ہورہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top