دعوہ اکیڈمی اسلام آباد کے سالانہ بک فیئر میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کا اسٹال

انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میں دعوۃ اکیڈمی کے زیراہتمام نویں سالانہ بک فئیر 2018ء کا انعقاد 12 سے 16 اپریل تک ہوا، بک فیئر میں منہاج القرآن اسلام آباد کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا منہاج القرآن پبلی کیشنز اسٹال لگایا گیا۔ اسلام آباد تنظیم کے ذمہ داران نے بک فئیر میں ڈیوٹی سر انجام دی۔ بک فیئر میں ملک بھر سے 50 سے زائد معروف پبلی کیشنز نے اپنے اسٹال لگائے۔

بک فئیر میں معروف صحافی سلیم صافی نے بھی وزٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو تفصیلی دیکھا۔ منہاج القرآن پبلی کیشنز کی طرف سے سلیم صافی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے شخصیات نے بھی بک اسٹال میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کے اسٹال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب میں دل چسپی ظاہر کرتے ہوئے کتب بھی خریدیں۔ یہاں تمام کتب پر 50 فیصد رعائت بھی دستیاب تھی۔

بک فئیر میں اسٹال لگانے پر دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی طرف سے منہاج القرآن پبلی کیشنز کو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top