کیمبرج آئی ایف اے کی طرف سے منہاج یونیورسٹی کیلئے بہترین تعلیمی ادارہ کا ایوارڈ

خصوصی تقریب ملائیشیا کوالالمپور میں منعقد ہوئی، ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایوارڈ وصول کیا
پاکستان کی پرائیویٹ سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی ہے جسے ’’3 جی سوشل رسپانسیبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن‘‘ ایوارڈ ملا
گزشتہ سال ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان کو یہ بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا تھا

3G Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia
ملائیشیا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیمبرج آئی ایف اے کی جانب سے منہاج یونیورسٹی لاہور کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر ’’تھری جی سوشل رسپانسیبلٹی ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018‘‘ وصول کر رہے ہیں‎

ہائیر ایجوکیشن کے فروغ میں پاکستان میں بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے پر منہاج یونیورسٹی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں بین الاقوامی آرگنائزیشن کیمبرج آئی ایف اے کی طرف سے ’’3 جی سوشل رسپانسیبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018 ‘‘ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کوالالمپور میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وصول کیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کو کم آمدنی والے شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں خدمات پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی تعلیمی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف نہ صرف ہمارے لیے باعث مسرت و اطمینان ہے بلکہ یہ پاکستان کا اعزاز ہے جس پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’3 جی سوشل رسپانسبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018‘‘ ایک انٹرنیشنل ایوارڈ ہے، ہر سال مختلف بین الاقوامی ادارہ جات کی اعلیٰ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے جن میں یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، گزشتہ سال یہ ایوارڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو ملا تھا، پہلی بار یہ انٹرنیشنل ایوارڈ پرائیویٹ سیکٹر میں منہاج یونیورسٹی لاہور کو ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیمبرج آئی ایف اے ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو بہترین کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیتا ہے، یہ ادارہ اس بات کو مانیٹر کرتا ہے کہ کس ملک کی کونسی یونیورسٹی مفاد عامہ میں اور غریب پرور پالیسز کے حوالے سے کس حد تک معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے، ان بین الاقوامی سٹینڈرڈز پر پورا اترنے پر منہاج یونیورسٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اس بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Global Good Governance Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia

3G Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia

3G Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia 3G Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia

3G Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia 3G Social Responsibility in Higher Education Award 2018 to Minhaj University Lahore in Kuala Lumpur Malaysia

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top