خانقاہیں انسانی خدمت اور روحانی تربیت کے مراکز ہیں : خرم نواز گنڈاپور

پیر سید محمد فراز شاہ مشہدی سے ملاقات، جی ایم ملک، سید الطاف گیلانی، میاں غلام محمد موجود تھے
برصغیر میں اسلام اولیائے اللہ کی محبتوں، امن اور انسان دوستی سے پھیلا، پیر آف آستانہ قادر بخش

لاہور (24 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ خانقاہیں انسانی خدمت اور روحانی تربیت کے مراکز ہیں، برصغیر میں تعلیم و تدریس اور بیداری شعور کے حوالے سے خانقاہوں اور بزرگان دین کا مثالی کردار رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید محمدفراز شاہ مشہدی قادری پرنسپل حزب الرحمن اکادمی قادر بخش شریف کمالیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پیر سید محمد فراز شاہ مشہدی نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر فارن افیئر جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رفیق نجم، سید الطاف حسین گیلانی نے ان کا استقبال کیا، میاں غلام محمد، حاجی قریب احمد شاکر اور ملک محمد وسیم ان کے ہمراہ تھے، پیر سید محمد فراز شاہ مشہدی نے علوم دینیہ کی عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تدریس کے حوالے سے بے مثال خدمات انجام دینے پر تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا، بالخصوص فروغ امن اور اسلام کے اعتدال اور رواداری پر مبنی پیغام کو پوری دنیا میں عام کرنے کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی اسلامی، ملی، انسانی خدمات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اسلام اولیائے اللہ اور بزرگان دین کی محبتوں، امن پسندی اور انسان دوستی سے پھیلا، آج بھی خانقاہوں کو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانی خدمت کے روایتی طریقے اختیار کرنے ہونگے اور سوسائٹی کو انتہا پسندی، تنگ نظری اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے پاک کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top