کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں

Dr Tahir ul Qadri condemned terrorist attack in Quetta

لاہور (24 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے سنگین واقعے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سربراہ عوامی تحریک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی تازہ لہر سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشتگرد گروپس اور ان کے سہولت کار ابھی بھی موجود ہیں، دہشتگردوں نے صرف ایک گھنٹے میں دہشتگردی کی تین بزدلانہ کارروائیاں کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے، یہ امر بھی لمحہ فکریہ ہے کہ عرصہ دراز سے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کارروائیاں جاری ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک اور انسانیت کے دشمنوں نے اپنا بیس کیمپ بلوچستان میں قائم کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگرد پر عزم پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردّ الفساد سے دہشتگردوں کی کمر ضرور ٹوٹی ہے مگر ابھی تک ان کا مکمل صفایا نہیں ہوسکا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top