لٹیروں کے احتساب کیلئے الیکشن میں تاخیر سے کوئی قیامت نہیں آئیگی: ڈاکٹر حسن محی الدین کا چنیوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

Dr Hassan Qadri addresses PAT workers convention in Chiniot
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین چنیوٹ میں عوامی تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ قومی لٹیروں کے مکمل احتساب کیلئے الیکشن چند ماہ کیلئے مؤخر بھی ہو جائیں تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی۔ احتساب کے بغیر انتخاب ہوئے تو سیاسی گندگی پلٹ آئے گی، موجودہ ظالم نظام کے خلاف پہلی آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلند کی اور رد عمل میں 14 لاشیں اٹھائیں۔ گزشتہ چار سال کا ہر دن قاتل اشرافیہ اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کرتے گزارا۔ قارون کی دولت اور فرعون کی طاقت رکھنے والے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ڈاکٹر طاہرالقادری کے جرات مند کارکنوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو نہ ڈرایا جا سکا نہ جھکایا جا سکا ان شاء اللہ تعالیٰ انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف گندی مہم چلانے والے اپنے تمام تر جرائم اور اصل چہرے کے ساتھ آج قوم اور اداروں کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ پاکستان اور عوام کے مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے میں ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 کا شعور دیا، الحمدللہ یہی آرٹیکل نجات دہندہ ثابت ہوئے اور قوم کو فسطائیت اور فرعونیت سے نجات ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سینئر نائب صدر سنٹرل پنجاب سید شاہد علی شاہ، صدر منہاج القرآن چنیوٹ محمد اشفاق، غلام عباس نسوانہ، سید محمد رضا شاہ، سید اصغر علی شاہ، سید قیصر علی، حسنات احمد، ملک لیاقت علی خان نے خطاب کیا۔ چنیوٹ آمد پر عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کا پرتپاک استقبال ہوا، یوتھ ونگ، ایم ایس ایم، ایم کیو آئی کے نوجوانوں اور ضلعی قائدین کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، شہر کو عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے خیر مقدمی بینروں سے سجایا گیا۔ جگہ جگہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔


پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور چنیوٹ میں عوامی تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شریف برادران غیر ملکی ایجنٹ ہیں، مریم نواز کا میڈیا سیل فوج اور عدلیہ کے خلاف منفی پراپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے ن لیگ کے اس میڈیا سیل کے پیچھے غیر ملکی فوج دشمن دماغ کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ سن لے خدانخواستہ فوج کا ادارہ کمزور ہوا تو ہماری آزادی چھیننے کیلئے 200 دہشتگرد بھی کافی ہونگے۔ اشرافیہ کے کاروبار اور محلات بیرون ملک ہیں، یہ رات کے اندھیرے میں چارٹرڈ طیارے لے کر بھاگ جائیں گے ہم نے یہاں رہنا ہے اس لئے قوم کا بچہ بچہ اشرافیہ کی سازشوں کے خلاف ڈٹ جائے، انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون ن لیگ کا زوال بنا اور شریف برادران پاکستان میں گالی بن گئے۔ نواز شریف دس یا بیس دن کے بعد کہاں ہو ں گے یہ ہم بتا دیتے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے، موٹر وے کے ٹھیکوں سے کمیشن کھانے، آمدن سے زائد اثاثے بنانے، منی لانڈرنگ کرنے، قوم، سپریم کورٹ، نیب اور احتساب عدالت کے سامنے مسلسل جھوٹ بولنے کے جرم میں وہ جیل میں ہونگے اور نشان عبرت بنیں گے۔ تاریخ انہیں چور ٹبر کے نام سے یاد رکھے گی۔


پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر سنٹرل پنجاب سید شاہد علی شاہ چنیوٹ میں عوامی تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی نے کہا کہ چنیوٹ میں بے روزگاری، چوری چکاری، نا انصافی، تھانے، کچہری کا ظلم اپنے عروج پر ہے، خادم اعلیٰ جو در حقیقت قاتل اعلیٰ ہیں وہ بتائیں چنیوٹ کے زیر زمین خزانے کہاں گئے؟ ان ذخائر کا فائدہ یہاں کے عوام کو کیوں نہیں ملا؟ شہباز شریف لوہے کی لٹھ ہاتھ میں پکڑ کر جو لہراتے اور قوم کو دکھاتے رہے وہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی۔

منہاج القرآن کے صدر محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور سمیت پوری مرکزی قیادت پر فخر ہے یہ قیادت ایماندار بے داغ اور انسانیت سے محبت کرنیوالی قیادت ہے یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔


تصویری جھلکیاں



چنیوٹ آمد پر عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کا پرتپاک استقبال



فیس بک فوٹو البم


تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top