جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل ’’شب برات‘‘

مورخہ: 01 مئی 2018ء

Shab e Barat event Minhaj ul Quran Sisters & Youth League

منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب ضلعی دفتر تحریک منہاج القرآن جادہ میں ’’شب بیداری‘‘ کا اہتمام کی گیا۔ محفلِ شب بیداری کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ بعد ازاں تسبیحات، صلوٰۃ التسبیح، ذکر الٰہی کا اہتمام کیا گیا۔

اس روحانی محفل میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زین جٹ اور ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن جہلم محمد اکرم بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کے نو منتخب عہدیداران واجد ضمیر صدر، طیب طاہر جنرل سیکرٹری کیساتھ احمد زیب نائب صدر، تصدق حسین سیکرٹری دعوت، احسان منہاس سیکرٹری انفارمیشن، حسن محی الدین سیکرٹری فنانس، ریحان الطاف سیکرٹری ممبر شپ بھی شریک ہوئے۔ نو منتخب عہدیداران نے امصطفوی مشن کی سربلندی کیلئے بارگاہِ الٰہی سے مدد کی دعا کی۔

پروگرام کے اختتام پر محمد اکرم بھٹی ضلعی صدر TMQ جہلم نے گریہ و زاری، آہوں اور سسکیوں میں دعا کروائی۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ شب بیداری کا پروگرام 15 روزہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top