تھیلسیمیا کا عالمی دن منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا

مورخہ: 08 مئی 2018ء

انفرادی، اجتماعی، تنظیمی سطح پر بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا : امیر منہاج القرآن لاہور
بے انصافی رہے گی تو ذہنی، فکری، سیاسی اور معاشی فساد بھی رہے گا: حافظ غلام فرید

Medical Camp

لاہور (8 مئی 2018) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام تھیلسیمیا کے عالمی دن کے مو قع پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں فری میڈیکل و بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں تھیلسیمیا کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی گئی۔ تھیلسیمیا کے مریضوں کے فری ٹیسٹ کئے گئے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ کیمپ کا افتتاح منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، شہباز بھٹی، حفیظ اللہ جاوید، حاجی ارشد و دیگر بھی موجود تھے۔

کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ان تمام ماں باپ کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جن کے معصوم بچے خون کے امراض میں مبتلا ہیں اور انکے بچوں کیلئے خون کے بیگ اور ادویات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انفرادی، اجتماعی، تنظیمی سطح پر بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ لوگوں میں شعور بیدار کریں کہ جو شخص زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے آپ کے خون کا عطیہ اسکی جان بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے لاہور سمیت پورے ملک بلڈ ڈونیشن کا شعور بیدار کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن لاہورجلد پہلے موبائل ہسپتال اور پہلی فری موبائل ٹیسٹ لیبارٹری کا افتتاح کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے انصافی رہے گی تو ذہنی، فکری، سیاسی اور معاشی فساد بھی رہے گا۔ ہر قسم کا فساد بیڈ گورننس، نا انصافی، عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم کرنے سے جنم لے رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top