اسلام امن پسند مذہب ہے: ممبر فارن افیئر کمیٹی یو ایس سینیٹر ٹامز

مورخہ: 08 مئی 2018ء

منہاج القرآن امریکہ کے رہنما رضوان صدیق نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا انسداد دہشتگردی کا فتوی پیش کیا

لاہور (8مئی 2018) ممبر فارن افیئرز یو ایس اے کمیٹی مسٹر ٹامز آر سوزی کو تحریک منہاج القرآن امریکہ کے رہنما رضوان صدیق نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے تحریر کردہ انسداد دہشتگردی فتویٰ کی کاپی پیش کی۔ یہ فتویٰ نیویارک میں’’افغانستان، پاکستان ڈویلپمنٹ سٹریٹجی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی ورکشاپ کے موقع پر دیا گیا ۔ مسٹر ٹامز نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد اسلام کی پر امن تعلیمات کے نمائندہ نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب انسانیت کے تحفظ اور بقا کیلئے ہیں۔ انسانیت کیلئے خطرہ بننے والے گروہوں سے نجات ایک انسانی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر رضوان صدیق نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں نے تہذیبوں اور مذاہب کو مقابل کھڑا کر دیا ہے اس انتشار سے بچنے کیلئے حکومتی سطح پر فعال اور قابل بھروسہ تعلقات اور ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی روابط میں تعطل کا فائدہ انتہا پسند اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف تحریر کردہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فتویٰ قرآن و سنت کی تعلیمات پر مبنی ایک تاریخی فتویٰ ہے۔ دنیا کے کسی بھی مذہب کے پیروکار اس فتویٰ کے مطالعہ کے بعد اسلام کا ناطہ انتہا پسندی سے نہیں جوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top