سرگودھا: منہاج یوتھ لیگ کا نااہل نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مورخہ: 15 مئی 2018ء

منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نائب صدر یوتھ شمالی پنجاب امجد اقبال ڈار، ضلعی صدر یوتھ چوہدری شوکت ابرار، سٹی صدر یوتھ چوہدری زین امین، محمدعمران ملک (ضلعی جنرل سیکرٹری PAT) اور امیر تحریک ضلع سرگودھا سید ابوبکر شاہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے مظاہرے کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی ملزم نے اپنی چمڑی دمڑی بچانے کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا کر خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس کے ناپاک عزائم پوری دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بہت عرصہ پہلے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ شریف خاندان انڈیا کی فنڈنگ پہ حکومت میں آیا ہے اور یہ خاندان ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔ اگر اسی وقت اداروں نے ایکشن لیا ہوتا توآج حالات مختلف ہوتے پوری قوم فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس غدار اعظم کو فی الفور گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص دھرتی ماں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائے نہ کرسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top