جہلم: منہاج یوتھ لیگ کا نااہل نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مورخہ: 15 مئی 2018ء

منہاج یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں واجد ضمیر صدر MYL تحصیل جہلم کے ساتھ اُن کی پوری تحصیلی ٹیم کے علاوہ سید ابرار حسین شاہ (صدرو اُمیدوار PAT حلقہ NA-67 جہلم)، پروفیسر سلیم احمد چوہدری (نائب ناظم اعلیٰ نظامت تربیت TMQ) کے ساتھ ساتھ تمام تحصیلوں سے قائدین و کارکنان TMQ جہلم نے بھرپور شرکت کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیا۔

اس موقع پر قائدین نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کی طرف سے دئیے گئے ملکی سالمیت کے خلاف بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں ایک ناہل اور کرپٹ ترین انسان نے ملک دشمنی میں جو بیان دیا ہے اِس پر تحقیقات کی جائیں اور نواز شریف کو اُس کے بدترین انجام تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر کارکنان نے مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور غدار حکمران نا منظور کی شدید نعرے بازی کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا علم نہیں اُن کو آج اتنے عرصہ بعد ممبئی حملوں کی کیسے یاد آگئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس غدار کو فی الفور گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائے نہ کرسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top