لیہ: دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ محمد لطیف مدنی کا خطاب

مورخہ: 02 جون 2018ء

منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست 2 جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’رحمت عالم اور ہماری زندگی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس پروگرام کا آغاز علامہ وقاص شاہد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول کا ہدیہ عمران مد نی نے پیش کیا۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے کہا کہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبی رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات دونوں جہاں کے لیے سراپا رحمت ہیں۔

درس قرآن کی نشست میں ڈاکٹر عبدالمجید گرواں، علامہ وقاص شاہد، شبیر بھٹی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، مقبول احمد میرانی صدر تحریک منہاج القرآن لیہ، طالب حسین سہارن سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، سرفراز احمد رہنما یوتھ لیگ کے ساتھ ساتھ شوکت علی، عمران مدنی، عمران میرانی، محمد فیصل اور حافظ اختر نے بھی درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔ پروگرام میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top