شہراعتکاف: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا درس مثنوی (ساتواں دن)

مورخہ: 13 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں 27 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس مثنوی دیا۔ آپ نے مولانا روم کی مثنوی شریف سے اشعار پڑھ کر تسلسل کے ساتھ جاری ’’مضمون عشق‘‘ کا روحانی و وجدانی بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا روم کی مثنوی شریف کا درس دیتے ہوئے کہا کہ سالک بندے کا آئینہ یعنی دل جو دنیا کی میل کچیل سے بچا ہوا اور آلائشوں سے پاک صاف شفاف ہے، اسی آئینہ پر انوار الہیہ کا نزول ہو گا۔

مولانا روم فرماتے ہیں کہ اے بندے اگر تو چاہتا ہے کہ اگر تیرے دل پر اللہ کے انوار کا نزول ہو اور اس کی تجلیات تیرے دل پر نازل ہوں تو پھر دل کے آئینہ کو زنگ سے پاک کر لے۔ جس دل میں اللہ تعالیٰ کی انوار و تجلیات کا ورود نہیں ہوتا وہ دل نفسانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دل کی خواہشات ہی زنگ ہے، جسے دور کرنا ہے۔ عبادات کی ادائیگی سے یہ زنگ اترتا چلا جاتا ہے لیکن اگر عبادات میں دکھلاوا اور ریاکاری ہو تو یہ دل کا زنگ بڑھتا چلا جائے گا۔ دوسری طرف جس دل پر خیر کا آمر ہو جائے تو وہ اللہ کی حفاظت میں آ جاتا ہے۔

انبیاء کرام کلیتا گناہ سے معصوم ہوتے ہیں جبکہ اولیاء پر اللہ کا کرم ہوتا ہے تو وہ گناہ سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف ہماری زندگیوں میں نفس عمارہ کا غلبہ بھی ہے، تکبر، رعونت، مال پرستی، عہدہ پرستی، شہوتیں، جھوٹ، چغلی اور غیبت بھی ہے۔ ساتھ ہی بندے میں اللہ کی طرف رجوع بھی ہے۔ عبادات بھی کرتا ہے، دل میں رقت بھی ہے، کبھی آنکھیں نم ہوتی ہے، اللہ کی راہ میں سخاوت و صدقہ کرتا ہے۔ یعنی بندہ برائی بھی کرتا ہے اور بھلائی بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 99 فیصد لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ نیکی اور برائی میں دونوں طرف لٹکے ہوئے۔ فرق صرف یہ ہے کسی بندے میں نیکی کا حصہ زیادہ اور شر کم اور کسی بندے میں شر زیادہ ہے اور نیکی کا حصہ کم ہے۔ ایسا بندہ کوہلو کے بیل کی طرح ساری عمر سفر جاری رکھتا ہے لیکن منزل پر نہیں پہنچتا۔ اس بندے کی مثال یہ ہے کہ ساری عمر کمائی جیب میں ڈالتے رہے لیکن نیچے سے جیب کٹی ہوئی تھی تو ساری کمائی ضائع ہو جاتی ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ آج ہم گھٹیا سے گھٹیا ماحول میں آ گئے ہیں، جس ماحول میں حسد، بغض، عداوت اور رزائل دنیا ہیں۔ ہمیں اپنے نفس کی اصلاح کرنے کے لیے ان آلائشات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ خیر اور شر میں حد فاصل قائم کر کے اسے خیر کی طرف لانا ہوگا، اسی میں بندوں کی اصلاح ہے۔

سالانہ ایوارڈ تقریب و تقسیم میڈلز

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں سالانہ بنیادوں پر اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و عہدیداران کو ایوارڈ، شیلڈ اور میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد شہراعتکاف کے معتکفین کی موجودگی میں ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی نے ایوارڈ، شیلڈز اور میڈلز دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top