شہراعتکاف میں منرل واٹر اور ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات

مورخہ: 13 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں معتکفین کے لیے سخت ترین گرمی میں ممکنہ بہترین انتظامات کیساتھ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سحری و افطاری کے اوقات میں معتکفین کے لیے منرل واٹر اور ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کیا گیا ہے۔ شہراعتکاف میں منرل واٹر کا خصوصی پلانٹ کام کر رہا ہے، جہاں معتکفین اپنی ضرورت کے مطابق پینے کا صاف پانی لیتے ہیں۔

پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے برف کی مفت فراہمی بھی جاری ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے معتکفین کو بروقت برف فراہم کی جاتی ہے۔ معتکفین منرل واٹر اور برف حاصل کرنے میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں معتکفین کی سحری و افطاری کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کیمطابق کھانا بھی تیار کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top