منہاج القرآن کا شہر اعتکاف، ہزاروں شرکاء درود و سلام پڑھتے گھروں کو روانہ

مورخہ: 15 جون 2018ء

دیگر صوبوں سے آئے معتکفین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ نماز عید ادا اور ناشتہ کرینگے
ہزاروں معتکفین کیلئے سکیورٹی اور سحرو افطار کے مثالی انتظام پر سربراہ عوامی تحریک کی انتظامیہ کو مبادکباد
معتکفین اختتامی دعا پر آبدیدہ، 5 ہزار سے زائد خواتین اور بچوں نے اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کی

MQI Itikaf City 2018 ended

لاہور (15 جون 2018ء) منہاج القرآن کا شہر اعتکاف شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ نماز مغرب کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کروائی اور شرکاء کو مبارکباد دی۔ دعا کے بعد ہزاروں معتکفین گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم نے معتکفین کو الوداع کیا۔ منہاج القرآن نے 15 ہزار سے زائد معتکفین کی میزبانی کی۔ شب قدر کی رات 20 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب سنا۔ جگہ کی قلت کے باعث ایک بڑی تعداد شہر اعتکاف کے پنڈال میں داخل نہ ہو سکی۔ 5 ہزار سے زائد خواتین اور 5 سو سے زائد بچوں نے بھی اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔ الوداع کے وقت معتکفین آبدیدہ تھے اور درود و سلام کا ورد کرتے اپنے گھروں کو رخصت ہوئے، دیگر صوبوں سے آئے ہوئے معتکفین عیدالفطر کی نماز جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ ادا کریں گے اور صبح کا ناشتہ سربراہ عوامی تحریک کے ہمراہ کریں گے۔ جامع المنہاج میں عیدالفطر کی نماز صبح 7 بجے ادا ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے معتکفین کیلئے سکیورٹی، سحرو افطار کے مثالی انتظامات پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف کے دس یوم خیر و عافیت سے گزر گئے۔ اس پر اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات میں بھرپور تعاون پر لاہور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top