شہدائے ماڈل ٹاون کی چوتھی برسی پر یورپ بھر میں دعائیہ تقریبات

مورخہ: 14 جون 2018ء

شہدائے ماڈل ٹاون کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور حصول انصاف کی تگ ودو تیز کرنے کے لیے عوامی تحریک یورپ نے یورپ بھر میں دعائیہ تقاریب و پروگرامز کا انعقاد کیا، جن میں معزز شخصیات مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے شہداء ماڈل ٹاون کے لیے حصول انصاف کا مطالبہ کیا۔

ڈنمارک: پیر سید منور حسین جماعتی کی زیر صدارت دعائیہ تقریب

شہدائے ماڈل ٹاون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کا پروگرام سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پروگرام کے آغاز میں شہدا کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز علامہ محمد ادریس جاوید الازہری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنے خصوصی خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قادری نے اس نظام کی خرابی کی درست تشخیص کی ہے جب تک چند خاندانوں کا اجارہ رہے گا عوام کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے اور حالیہ الیکشن میں وہی چور، لٹیرے اور ملک دشمن لوگ ایک بار پھر ہم پر مسلط ہوجائیں گے۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی نے شہدائے ماڈل ٹاون کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام اس قدر غریب کش ہے کہ اس پہ قابض لوگ اپنے راستے میں آنے والوں یا تو خرید لیتے ہیں یا قتل کردیتے ہیں لیکن شہدائے ماڈل ٹاون انکے گلے کی ہڈی ہیں جنہیں نہ وہ نگل سکے نہ اگل سکے اور انکے وارثین اور پاکستان عوامی تحرک قاتلین کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا کےچھوڑیں گے۔

جرمنی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کےلئے دعائیہ تقریب کا منہاج القرآن مرکز برلن میں کیا گیا۔ پروگرام کے آغاز میں شہدا کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ جس کےبعد پروگرام کا آغاز ضیا المصطفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ خطبہ استقبالیہ علامہ طارق علی نے پیش کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالہ سے ڈاکومینٹری دکھائی گئی۔ صدر منہاج القرآن میاں عمران الحق نے نئے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی تحریک جرمنی کے نائب صدر خضر حیات تارڑ نے ماڈل ٹاون کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوامی تحریک کا تفصیلی موقف پیش کیا کیا۔ علامہ حافظ طارق علی کے اختتامی کلمات اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ساوتھ اٹلی

 منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا تلاوت قرآن مجید محمد حسن نے کیا جبکہ ثناء خوانان مصطفی میں ناصر حسین، حافظ محمد عثمان شامل تھے۔ علامہ وقار احمد قادری ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بڑے مدلل انداز میں شہید کا معنی ومفہوم پیش کیا آکر میں شہداء کی ارواح کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

نارتھ اٹلی

منہاج القران انٹرنیشنل بریشیا اٹلی نے سانحہ ماڈل کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لے لیے پروگرام کا اہتمام کیا۔ شہدا کے لیے قرآن خوانی ہوئی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول پیش کی۔ صدر منہاج القرآن بریشیا صوفی مظہر اقبال اور شفقت چیمہ نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا اور وارثین شہدا کی استقامت کو سلام پیش کیا۔

آسٹریا

آسٹریا میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منہاج القرآن سنٹر ویانا میں میں پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی اور تعزیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان میں انسانی حقوق اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیےشہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی حصولِ انصاف کے لیے انتھک جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ دینے کا عزمِ مصمم کیا گیا۔ شہدائے انقلاب اور انکے لواحقین کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

فرانس

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام شہداء ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے قرآنی خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض تھے۔ انکے علاوہ سٹیج پر چودھری محمد اعظم (صدرمنہاج القرآن فرانس )، علامہ حسن میر قادری (امیر تحریک منہاج القرآن فرانس) اور محمد سیلم خان (کنونئیر پاکستان عوامی تحریک فرانس)موجود تھے۔ اس پروگرام میں پیرس بھر سے مختلف مکاتب فکر اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

علامہ حسن میر قادری نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹائون کیلئے فوری انصاف کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدل و انصاف کے نظام کو بہت زیادہ صاف و شفاف ہونا چاہیے جس میں کوئی بھی طاقت ور کسی کمزور کومحکوم نہ بنا سکے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر چوہدری محمد اعظم نے شرکا کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ شرکا نے شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ: محمد منیر طاہر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top