ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر رحیق عباسی کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

خرم نواز گنڈاپور، عدنان جاوید، ابرار رضاایڈووکیٹ غلام علی و دیگر رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت
غمگسار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں:ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان

لاہور (11 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما، سنٹرل کور کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی اور عمر ریاض عباسی کے بہنوئی خلیق عباسی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خلیق احمد عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک اور پرہیزگار انسان تھے تحریک منہاج القرآن کیلئے گراں قدر خدمات دیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد (بارہ کہو) میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، عدنان جاوید، عبدالرحمان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، قاضی شفیق، راجہ منیر اعجاز، راجہ اختر، ملک ناصر اعوان، میر اشتیاق ایڈووکیٹ، غلام علی، ملک طاہر جاوید، امجد عباسی، انار خان گوندل، آصف مرزا، رضا خان سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، احمد نواز انجم، سیدا الطاف حسین شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد، سید فرحت حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، حافظ غلام فرید، مظہر علوی، عرفان یوسف، فرح ناز، عبدالحفیظ چودھری، عین الحق بغدادی، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا و دیگر رہنماؤں نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top