بے رحم احتساب سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا: ڈاکٹر طاہرالقادری

پشاور دہشتگردی قابل مذمت، شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
سربراہ عوامی تحریک یونان سے سپین پہنچ گئے، 15 جولائی کو بارسلونا میں کانفرنس سے خطاب کرینگے
مکینیکل ہارٹ کے کامیاب آپریشن، خلاء میں سیارے بھیجنے کی شاندار کامیابی پر قوم کو مبارکباد
کرپشن، بدعنوانی کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے حالات پر دل گرفتہ ہیں، وفود سے گفتگو

Dr Tahir ul Qadri in Spain

لاہور (11 جولائی 2018) سربراہ عوامی تحریک ایتھنز، یونان سے سپین پہنچ گئے جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں اور 15 جولائی کو بارسلونا میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سپین میں تنظیمی عہدیداروں اور وفود سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محب وطن اور باصلاحیت شہریوں کا ملک ہے، مکینیکل ہارٹ لگانے کا کامیاب آپریشن شعبہ طب میں ایک بڑی کامیابی ہے جس پر آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ مبارکباد کا مستحق ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسی طرح پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ دو مصنوعی سیارے بھی چین کے خلائی راکٹ سے مدار میں بھیجے ہیں، خلائی تحقیق کے سلسلہ میں پاکستان کی یہ ایک شاندار کامیابی ہے جس پر پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آج کل عوامی سطح پر اچھی خبریں بھی آرہی ہیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کا سہ ملکی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنا اور ٹی ٹونٹی کی ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان محب وطن، محنتی، قابل شہریوں کا ملک ہے، بدعنوان، کرپٹ، بے ایمان سیاسی اشرافیہ اور موجودہ لوٹ کھسوٹ پر مبنی نظام ٹیلنٹ کو اپنے جوہر دکھانے سے روک رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جو خوش آئند ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کیلئے جان، مال سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں مگر کرپشن، بدعنوانی، اقرباپروری اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ان کا اعتماد متزلزل ہو چکا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ بھی اس امر کا اظہار کر چکے ہیں کہ لوگ منتخب حکومتوں کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی امداد کا ایمانداری کے ساتھ استعمال نہیں کیا جاتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے حالات پر دل گرفتہ ہیں، بے رحم احتساب سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top