نواز شریف نے کرپشن کی اور انجام کو پہنچ گئے، ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتل اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیا جائے: ڈاکٹر طاہرالقادری

لیڈر قاتل اور چور ہو تو ان کے آس پاس جان دینے والے نہیں چوری کھانے والے مجنوں نہیں ہوتے
پورے پاکستان سے بندے لانے کیلئے ایڈوانس دئیے گئے، کوئی آبائی شہر لاہور میں بھی نہیں نکلا
نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، آج نشان عبرت بن گئے، سربراہ عوامی تحریک کا گرفتاری پر ردعمل

Dr Tahir ul Qadri about Nawaz Sharif prison

لاہور (13 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن کی اور انجام کو پہنچ گئے، ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتل اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیا جائے۔ قاتل اور قومی مجرم اپنے انجام کی طرف رواں دواں ہیں، بے گناہ کارکنوں کا خون بہانے والے آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، اس دن کا انتظار ہے جب شریف برادران اور ان کے حواری 14 کارکنوں کو قتل کروانے کے جرم میں پھانسی چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر قاتل اور خزانے کا چور ہو تو اس کے آس پاس صرف چوری کھانے والے مجنوں ہوتے ہیں، جان دینے والے کارکن نہیں، پاکستان بھر سے لوگ لانے کے ایڈوانس دیئے گئے مگر آبائی شہر لاہور سے بھی کوئی نہ نکلا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مجھے میرے عظیم کارکن یاد آ رہے ہیں، میرے عظیم، محب وطن اور انقلابی کارکنوں کا سمندر اشرافیہ کی بربریت اور رکاوٹوں کو روندتا ہوا پہنچا تھا۔ لیڈر چور اور ڈاکو ہو تو کارکن نہیں نیب والے استقبال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، آج نشان عبرت بن گئے۔ بڑے ڈاکو کی گرفتاری پر احتساب عدالت، نیب والے مبارک باد کے مستحق ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتل اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری اور احتساب کے منتظر ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top