دورہ یورپ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا (بیرگامو) اٹلی پہنچنے پر شاندار استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے۔ اٹلی میں دیزیو سے بریشیا جاتے ہوئے بیرگامو میں منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ کارکنان نے آپ کو گلدستے پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی اور شیخ احمد مصطفی العربی بھی آپ کے ساتھ تھے۔

اس سے قبل بیرگامو شہر میں قیام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئے اسلامک سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل بیرگامو کا افتتاح کیا۔ 21 جولائی کو اٹلی میں مرکزی پروگرام بریشیا میں ہو گا، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ;انسانی کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top