اسلام امن و محبت اور اخوت کا علمبردار ہے: سید ہدایت رسول شاہ قادری

منہاج القرآن کے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری نے دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ’’اسلام میں انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اسلام امن و محبت، مشاورت، رواداری اور اخوت کا علمبردار ہے۔ اسلامی تعلیمات انسانیت کی بقا، فلاح و بہبود اور ارتقا کے سنہری اصولوں پر مبنی ہیں، باہمی حقوق کا احترام اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا فروغ دین اسلام کی اصل روح ہے۔ احترام آدمیت اور برابری کا دین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں حقوق اور فرائض باہمی طور پر مربوط اور ایک دوسرے پر منحصر تصور کئے جاتے ہیں۔ایک حقیقی اسلامی ریاست میں ان حقوق سے تمام شہری مستفید ہوسکتے ہیں کوئی ریاست یا فرد واحد ان حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا اور نہ ہی قرآن وسنت کی طرف سے عطا کردہ بنیادی حقوق کو معطل یا کالعدم قرار دے سکتا ہے۔

اس موقع پر ضلعی صدر میاں آصف عزیز، زین العابدین، طاہر محمود، محمد بلال، برہان رندھاوا، حمزہ شیخ، اعجازڈھلوں بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top