ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں: خرم نوازگنڈاپور

پرویز بشیر کی والدہ کے انتقال پر عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور (22 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اکرام اللہ گنڈاپور و دیگر شہریوں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کیا، خرم نواز گنڈاپور نے امین گنڈاپور کو ٹیلیفون کر کے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مسلسل واقعات پر دلی دکھ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، نگران حکومت کی بھی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ لاء اینڈ آرڈر پر توجہ دے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے سینئر صحافی پرویز بشیر کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top