اٹلی: نووارا میں منہاج القران اسلامک سنٹر کا افتتاح

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران اٹلی کے شہر نووارا میں منہاج القران اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹلی اور نوارا کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

نووارا سنٹر کے افتتاح کے بعد شیخ الاسلام نے کارکنان و وابستگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تربیتی گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات انسانیت کی بقا، فلاح و بہبود اور ارتقا کے سنہری اصولوں پر مبنی ہیں، باہمی حقوق کا احترام اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا فروغ دین اسلام کی اصل روح ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top