اریزو، اٹلی: ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی میں اریزو میں انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خطاب کیا۔ کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو نے منعقد کی، جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اریزو پہنچے تو مقامی تنظیم کے عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

اطالوی نوجوان کا قبول اسلام

اریزو، اٹلی میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کے دوران ایک اٹالین کرسچین نوجوان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر اطالوی نوجوان نے کلمہ پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شیخ الاسلام نے انہیں گلے لگایا اور کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ قبول اسلام کے بعد اٹالین نوجوان کا نیا نام محمد الیاس رکھا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top