ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سن کر اٹالین نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

نوجوان کا نیا نام محمد الیاس رکھا، اٹلی کی تنظیم کو دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری تفویض کی
سربراہ عوامی تحریک نے قبول اسلام پر نوجوان محمد الیاس کو پیار کیا، ہال میں اللہ اکبر کے نعرے

لاہور (23 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی کے دوران ان کا خطاب سن کر ایک اٹالین نوجوان مشرف بہ اسلام ہوگیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں کلمہ پڑھایا اور ان کا نیا نام محمد الیاس رکھا۔ مؤرخہ 22 جولائی 2018ء کو اریزو اٹلی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے ’’اسلام میں انسانیت کی تکریم اور انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا، اس کانفرنس میں ایک اٹالین نوجوان بھی شریک تھا، انہوں نے خطاب سننے کے بعد سٹیج پر آ کر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اٹالین نوجوان کو کلمہ پڑھایا اور انہیں سینے سے لگایا، اس روح پرور منظر پر تادیر ہال اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام انسانیت کی تکریم پر مبنی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس ہدایت کی دولت اللہ رب العزت خوش نصیبوں کو عطا کرتا ہے، انہوں نے اٹلی کی منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے عہدیداروں کو نومسلم محمد الیاس کی دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری تفویض کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top