ماڈل ٹاؤن میں قتل عام نواز شریف اور شہباز شریف نے کروایا: منہاج القرآن فیصل آباد

تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس سے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری اور رانا طاہر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قاتل نواز لیگ کے امیدوار ووٹ نہیں پھانسی کے حق دار ہیں، ان درندوں کو جب بھی موقع ملے گا یہ اپنے مفادات کیلئے بے گناہ انسانی خون بہائیں گے۔ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام نواز شریف اور شہباز شریف نے کروایا۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور انکے حواری ہیں۔ آج محب وطن پاکستانی ووٹ ڈالتے وقت قاتلوں اور لٹیروں کے چہروں کو سامنے رکھیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد قاتلوں اور لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ہی شہریوں کو قتل کرنیوالے ووٹ نہیں پھانسی کے حقدار ہیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، رانا محمودالحسن، خالد محمود، آصف عزیز، غلام محمد قادری، عظمت حسنین شاہ اور شاہد سلیم بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ احتساب، اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے بطور جماعت انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، آج بھی منشیات فروش، منی لانڈرنگ کرنیوالے، ڈیفالٹر اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top