روز محشر قرآن حکیم انسان کی شفاعت کرے گا: کراچی میں علامہ سعید رضا البغدادی کا عرفان القرآن کانفرنس سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر نظامت دعوت علامہ سعید رضاالبغدادی نے کہا ہے کہ تلاوت قرآن افضل ترین عبادت ہے جس کی ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ جس گھر میں تلاوت قرآن ہوتی ہے اس گھر میں اللہ کی رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ روز محشر قرآن حکیم انسان کی شفاعت کرے گا۔ وہ تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام طارق روڈ پر عرفان القرآن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود نے کہا قرآن قیامت تک انسانیت کیلئے ضابطہ حیات ہے جسکی تلاوت سے قیامت کی سختیوں سے نجات ملتی ہے۔ قرآن پڑھنے اور سیکھنے سکھانے والے کو اللہ تعالیٰ بن مانگے عطاء فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ قرآن کا معجزہ ہے وہ حرف با حرف انسان کو یاد ہو جاتا ہے ااور اسے قیامت تک کوئی تبدیل نہیں کر سکتا کیونکہ اسکی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لی ہے جس انسان نے قرآن کا دامن تھامے رکھا اللہ تعالیٰ نے اسے ہمیشہ کامیابی دی۔

کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے صدر نعیم انصاری، مرزا جنید علی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں دس روزہ عرفان القرآن کورس کرنے والے اسکالرز کو اسناد دیں گئیں تقریب کے مہمان خصوصی قاضی زاہد حسین صدر جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top