جہلم میں 10 روزہ عرفان القران کورس شروع

مورخہ: 04 اگست 2018ء

تحریک منہاج القران اور منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس 5 اگست 2018ء کو شروع گیا۔ کورس میں تجوید و قرآت مع عملی مشق، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، عربی گرائمر، فنِ خطابت اور مسنون دعائیں سکھائی جائیں گی۔

کورس میں معلمین کے فرائض حافظ محمد سعید رضا بغدادی (ڈائریکٹر کورسز مرکزی نظامت تربیت) اور محمود مسعود قادری (کوارڈینیٹر کورسز مرکزی نظامت تربیت) ادا کریں گے۔ اس کورس میں تحصیل جہلم کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین شرکت کریں گے۔ کورس 15 اگست تک جاری رہے گا۔

دریں اثناء عرفان القران کورس کی تشہیری مہم کے لیے پوسٹرز ، ہینڈ بلز اور فلیکسز کے ذریعے جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں پیغام پہنچایا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top