مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رواں ماہ اگست کے دوران 10 لاکھ پودے لگائے گی: عرفان یوسف

مورخہ: 09 اگست 2018ء

لاہور (9 اگست 2018ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ایم ایس ایم رواں ماہ اگست کے دوران 10 لاکھ پودے لگائے گی، ملک بھر کی طلبہ تنظیمات کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہر صورت ہدف کو مکمل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور علاقائی سطح پر اس مقصد کیلئے فنڈز قائم کئے جائیں، تحریک منہاج القرآن کی کلین پاکستان گرین مہم زوروں پر ہے جس کے تحت پورے پاکستان سے رفقاء و اراکین، نوجوان، طلباء اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف پودے لگائیں بلکہ پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کا خاطر خواہ انتظام بھی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عامۃ الناس میں شجر کاری کے متعلق بھر پور آگہی مہم چلائی اور طلبہ اور نوجوان پودے لگاے کی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپ لوڈ کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top