گڑھا موڑ: تحریک منہاج القرآن کے کنونشن سے سردار شاکر خان مزاری کا خطاب

مورخہ: 10 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن وہاڑی گڑھا موڑ کے زیراہتمام کنونشن منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو چکا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ ریاست مدینہ کا نمونہ بنانے کیلئے تحریک منہاج القرآن عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف پر انصاف کی ذمہ داری آن پڑی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 شہداء کے خون کا انصاف دینا اب عمران کی ذمہ داری ہے۔ ملک پاکستان کو ریاست مدینہ کا نمونہ بنانے کے وعدہ کو عمران خان پورا کریں ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن مصطفوی انقلاب کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ پلان 2025ء کے تحت تحریک کے تعلیمی فلاحی اور رفاہی ادارے قائم کیئے جائیں گے اور ضلعی سطح پر تربیتی نشست کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پڑھے لکھے گریجویٹ کو علمی و عملی تربیت، فکری و نظریاتی تربیت دی جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب کی منزل قریب ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 2013ء میں جس نظام کی تبدیلی کا آغاز کیا تھا اس کے نتائج شروع ہو گئے ہیں۔ علامہ منہاج الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکن مصطفوی انقلاب کیلئے تیار رہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے مصطفوی انقلاب کا جو مشن 30سال پہلے شروع کیا تھا اب اس کی تکمیل کا وقت قریب ہے۔

کنونشن میں ضلعی جنرل سیکرٹری سید محمد اقبال شاہ کی وفات پر بھی سردار شاکر مزاری نے افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن وہاڑی حاجی بشیر احمد بھٹی، زونل ناظم جنوبی پنجاب رفیق بھٹہ، زونل نائب ناظم جاوید وڑائچ، ضلعی ناظم تحریک ڈاکٹر منور راؤ، ضلعی صدر PAT چوہدری اقبال یوسف، راؤ غلام مصطفیٰ، رانا قمر شہزاد، عبدالخالق، ظہور سگو، ملک نذیر احمد، غلام نبی، عبدالرحمن، ملک حبیب، آصف امان اللہ خان، اور دیگر کارکنان موجود بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top