ڈنمارک: علامہ قاری ظہیر احمد کے والد گرامی کے جنازہ میں مرکزی وفد کی شرکت
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ قاری ظہیر احمد منہاجین کے والد گرامی محمد عظیم پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ وزیرآباد میں ادا کی گئی، جس میں علامہ غلام ربانی تیمور کیساتھ وفد نے بھی شرکت کی۔ وفد میں محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA و انچارج ایشیئن ڈیسک)، علامہ مشتاق احمد قادری (سیکرٹری منہاجین) اور DFA سے ملک محمد اعظم شامل تھے۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ پڑھی۔
جنازہ کے بعد علامہ غلام ربانی تیمور نے مرکزی وفد کیساتھ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بے شک زندگی اور موت کا مالک وہی وحدہ لا شریک ہے مگر اس دکھ اور غم کی گھڑی میں اس کی رضا پر راضی رہنا ایمان کامل کی نشانی ہے۔ مرحوم محمد عظیم ایک نیک، صالح اور عاشق رسول تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے۔
وفد نے علامہ قاری ظہیر احمد اور ان کے بھائی حافظ ظہور احمد اور ان کے اہل خانہ
سے ان کے والد کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈاکٹر حسن محی
الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل)، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری(صدرMQI)، خرم نواز
گنڈا پور(ناظم اعلیٰ)، جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ)، ندیم احمد اعوان (ڈپٹی
ڈائریکٹرDFA) اور دیگر مرکزی قائدین کی طرف سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
علامہ قاری حافظ ظہیر احمد (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر ڈنمارک) نےاختتامی دعا سے
قبل مرکزی وفد اور تحصیل وزیر آباد کے تنظیمی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ تحریک کے تمام
رفقا و اراکین ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے ہیں۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل
تبصرہ