تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا: راؤ عارف رضوی

تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے ترجمان راؤ محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح بنائے، تعلیم کیلئے بجٹ میں زیادہ حصہ مختص کیا جائے۔ گذشتہ حکومتوں نے تعلیمی اخراجات کیلئے مختص بجٹ بھی غیر تعلیمی کاموں پر خرچ کیا۔ راؤ عارف رضوی نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میلا رام میں نتائج تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلع بھر میں میٹرک رزلٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کوٹ میلارام کے ہونہار طلباء کے اعزاز میں تقریب پذیرائی میں سکول کے پرنسپل چوہدری ذوالفقار علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

چوہدری محمداکرم گجر نمبردار نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں فروغ علم کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کا دائرہ کار ایک سو سے زیادہ ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی علمی خدمات کی بدولت پوری دنیا میں سفیر امن کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

تقریب میں سکول اساتذہ مشتاق احمد، راؤ نثار احمد، حسن سعید کے علاوہ تحریکی قائدین راؤ عظمت علی، راؤ احمد علی، راؤ آصف رزاقی، قاری طالب حسین ، حافظ غلام محی الدین اور محمد ارسلان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کوتحریک منہاج القرآن کی جانب سے ’’شیخ الاسلام میڈل‘‘ پہنایا گیا جبکہ سکول سٹاف کو تعریفی شیلڈ پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top