منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ تقریب ’’اینول اسمبلی‘‘ 8 ستمبر کو الحمراء ہال میں ہو گی

پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور طالبات کو سکالرز شپ ایوارڈز دئیے جائینگے، تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین کرینگے
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف علمی، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کرینگی

لاہور (7 ستمبر 2018) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ملک بھر سے منہاج سکولز کے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو سکالرشپ ایوارڈ دینے کی سالانہ تقریب ’’اینول اسمبلی 2018 ء‘‘ الحمراء ہال میں 8 ستمبر کو منعقد ہو گی، تقریب کی صدارت چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کریں گے، معروف ماہرین تعلیم، سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء، طلبہ، رہنما تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں ملک بھر سے منہاج سکولز سے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور تعلیمی نتائج میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ بھی شرکت کریں گے، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، طلبہ اور طالبات کے والدین بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔ اس اہم تقریب میں طلبہ 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کریں گے۔

دریں اثناء منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا اہم اجلاس ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی راشد کلیامی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی علی وقار و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تقریب کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راشد کلیامی نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے 650 سے زائد سکولز اور ان میں پڑھنے والے ڈیڑھ لاکھ بچے بامقصد تعلیم حاصل کررہے ہیں، تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ویژن اور مشن کے ساتھ تعلیمی منصوبہ جات کا اجراء کیا، قومیں سڑکوں پلوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں، انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی جدید نصاب اور اساتذہ کی تربیت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی طلبہ کو بامقصد تعلیم دے رہی ہے، دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے والی انسانی خدمات کی معترف ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے بچارہے ہیں، یہ بہت بڑی قومی، ملی و اسلامی خدمت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top