جادہ (جہلم): ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جادہ، جہلم میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے تمام ضلعی اور تحصیلی عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت امام عالی مقام پیش کی گئی۔

اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت اور عظیم اسکالر فیاض بشیر نے ''ذبح اسماعیل علیہ السلام سے ذبح عظیم تک'' کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفاقت لینے والے خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top