تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کا اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور محمد سعید مغل کی زیرصدارت ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جملہ تنظیمات کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے اجلاس کے ایجنڈا دس روزہ عرفان القرآن کورس، جو 20 اکتوبر سے راجن پور میں شروع ہو رہا ہے پر گفتگو کی۔ آخر میں سردار شاکر خان مزاری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب نے آئندہ کی تنظیمی پالیسی پر بریفنگ دی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top