راجن پور: درس عرفان القرآن میں علامہ محمود مسعود قادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 296 اے راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر سے راجن پور میں شروع ہونے والے دس روزہ درس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

پروگرام میں ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔ صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور اطہر سلیم، ناظم ممتاز احمد، خالد بلال اور طارق عزیز بھی درس عرفان القرآن میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top